ابنا: روس کے صدر ولاديمير پوتين اور ہندوستان کے وزير اعظم منموہن سنگھ کہا ہے کہ پرامن مقاصد کے لئے ايران کا ايٹمي معاملہ سفارتي طريقے سے ہميشہ کے لئے جلد سے جلد حل ہوجانا چاہئے. دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ بيان ميں ايران کے ايٹمي معاملے کو بات چيت اور سفارتي طريقے سے حل کئے جانے پرزور ديا ہے.
ماسکو اور نئي دہلي نے اپنے اس مشترکہ بيان ميں بين الاقوامي معاہدوں کي بنياد پر پرامن مقاصد کے لئےايٹمي ٹکنالوجي سے استفادے کے ايران کے حق کو باضابطہ طور پر تسليم کيا ہے –ہندوستان کے وزير اعظم منموہن سنگھ تجارتي ، ايٹمي توانائي اور دفاعي ساز وسامان سے متعلق کچھ سمجھوتوں پر دستخط کرنے کےلئے بيس اکتوبر کو ماسکو پہنچے جہاں انہوں نے دونوں ملکوں کے سالانہ سربراہي اجلاس ميں بھي شرکت کي -
ہندوستان کے وزير اعظم نے اپنے اس دورے ميں ايران کے ايٹمي معاملے کو پرامن طريقے سے حل کرانے ميں روس کے کردار کي تعريف کي. .......
/169